کراچی میں سی ٹی ڈی نے مفتی شامزئ , مفتی جمیل کے قتل کے الزام میں حیدر زیدی کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے کراچی میں موسمیات کے قریب کارروائ کے دوران حیدر زیدی عرف سلیم بھائ کو مفتی شامزئ اور غیر ملکی شہری کے قتل کے الزام میں دھر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم ملتان کنونشن اور لاہورمیں مولاناضیاء الرحمان پربم حملے میں بھی ملوث رہا۔ جب کہ ملزم پر سال 2004 میں جامعہ بنوریہ کے باہرموٹرسائیکل میں بم دھماکہ کیا اور 1993 مسجد پر دستی جملہ جب کہ 1995 میں لیاری جلوس پرحملہ کا الزام بھی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم حیدر زیدی کانام ریڈبک میں شامل  ہے،جس نے پارہ چنارسے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے