احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کیس میں آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 مارچ تک مؤخر کردی ہے۔
احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے زین ملک کی پلی بارگین پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی ہے۔عدالت نےتمام ملزمان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 مارچ تک مؤخر کردی گئیہ
احتساب عدالت کے باہر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو متعدد امراض لاحق ہیں،سابق صدر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، ڈاکٹر نے آصف زرداری کو سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیب نے بلاول بھٹو کو پھر طلب کرلیا ہے،جس کیس میں بلاول کو طلب کیا ہے اس سے بلاول بھٹو کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فاروق نائیک نے کہا کہ نئےآرڈیننس کے تحت یہ کیس اس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، جے وی اوپل کیس کا قومی خزانہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،اس کیس میں بلاول نے اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹوحکومت کیخلاف جب بات کرتے ہیں تو نیب طلبی کے نوٹس شروع ہوجاتے ہیں۔