آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈکپ فائنل کے بعد ایکشن لیتے ہوئے جھگڑنے والے 5 کھلاڑیوں کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں سے تین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ دو بھارتی کھلاڑی ہیں، جنہیں سزا سنائی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پریس ریلیز  جاری کی ہے، جس کےمطابق ان کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی کوڈ آف کنڈیکٹ کی شق 3 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ تمام پانچ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
بنگلہ دیش کے محمد توحید کو دس، شمیم حسین کو آٹھ اور رقیب الحسن کو چار میچز کیلئے معطل کردیا گیا جب کہ بھارت کے آکاش سنگھ کو آٹھ میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے  اور، روی بشنوئی پر پانچ میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے