بلوچستان میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ہلکی ہلکی بارش میں شہر کوئٹہ کا قدرتی حسن نکھر آیا ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ 11 ،قلعہ عبداللہ 10، پشین 8، زیارت 7 ،مستونگ 5 اور دالبندین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ کچھ علاقوں میں شہریوں نے گیس پریشر میں کمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کی شکایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے