رواں برس حج اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے غریب مسلمان حج کی ادائیگی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

 موزیر مذہبی امور نے حج کرایوں میں کمی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا ہو سکتا تھا کرایہ کم کرلیا اب کمی کی گنجائش نہیں۔ مولانا غفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کی مذہبی امور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مولانا غفور حیدری نے مطالبہ کیا کہ حج کرایوں میں اضافہ واپس کیا جائے اور حج اخراجات کو 2019 کی سطح پر لایا جائے۔

وزیر مذہبی امور نے مولانا غفور حیدری کے مطالبے پر حج کرایوں میں کمی سے انکار کر دیا۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ رواں سال حج اخراجات 1 ارب 50 کروڑ سے زائد رہا۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی ائر لائن نے حج آپریشن کیلئے 950 ڈالر کی بولی دی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ رواں سال حج اخراجات میں 1 لاکھ 5 ہزار کا اضافہ ہوا، جبکہ روپے کی قدر میں کمی سے کرایوں کی مد میں 40 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

ارکان نے کہ عمرے کا کرایہ 55 ہزار روپے ہے تو حج کا 1 لاکھ 40 ہزار روپے کیوں؟ ملی بھگت سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا جس پر وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کرایہ کم کرے تو ہم کم کریںگے، ہم نے پی آئی اے کو 50 ڈالر کرایہ کم کرنے کا کہہ دیا ہے۔۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے