عدلیہ مخالف بیانات کےکیس میں فیصل رضاعابدی کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل مسترد کردی گئی ہے۔
 
 اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے آج کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ وفاق نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ ارجمند نے فیصل رضا عابدی کو بری کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 5 مئی 2019 کو فیصلہ سنایا گیا تھا۔ ستمبر2018 میں فیصل رضا عابدی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 
واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی پر ججزکے خلاف نازیبا الفاظ کے الزام میں 4 مقدمات درج کیے گئے تھے،انہوں نے ٹرائل کا سامنا کيا۔
 
 
 
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے