993
ایران کے شمالی صوبہ گیلان میں شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران ہنگامی صورتحال کے ادارے کے ترجمان مجتبی خالدی نے بتایا کہ صوبہ بھر میں شدید موسمی صورتحال اور برفانی تودے گرنے کے متعدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں پھنسے ہزاروں افراد کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔