سعودیہ عرب کے شہر دمام میں چھ پاکستانی مزدور ہیں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا زرائع کے مطابق الجبیل رائل کمیشن کے قريب گاڑی بے قابوہوکر پل سے نيچے جاگری جس میں سوار تمام 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق افراد میں 3 کا تعلق سیالکوٹ سے تھا جن میں 2 سگے بھائی شان اور سلیمان بھی شامل ہیں، جب کہ دیگر3 افراد ميں ایک کا تعلق وہاڑی، دوسرے کا گوجرانوالہ اور تیسرے کا پشاور سےتھا ۔

تمام افراد کی میتیں رائل کمیشن اسپتال میں منتقل کردی گئيں ۔ میتیں لواحقین کے پاس پاکستان بھيجنےکے لیے پاکستانی کیمونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت کوششيں شروع کردیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے