953
روسی صدر ولادمیر پوتین نے اعلان کیا کہ وہ روسی خواتین کو بچے پیدا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں ہر روسی عورت کو پہلے بچے کی پیدائش پر 7,600 اور دوسرے پر 2,500 ڈالر ملیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کی حکومت نے بھی ملک میں تیزی سے کم ہونے والی آبادی کو بڑھانے کے لیے والدین کو بچے کی
پیدائش پر رقم بطور بونس دینے کا اعلان کیا۔ جب کہ 2019 میں چین میں بچوں کی پیدائش کے اعداد و شمار بھی سامنے آئے ہیں جو پچھلی چھ دہائیوں میں سب سے کم تھے۔
اس وجہ سے یونانی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہر بچے کی پیدائش پر شادی شدہ جوڑے کو فی بچہ 2 ہزار یورو (3 لاکھ 36 ہزار روپے) تحفے کے طور پر دیے جائیں گے۔