ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نےا بتدائی صدارتی مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ یہ فتح اصل میں ٹرمپ کے زوال کا آغاز ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سینیٹر برنی سینڈرز ڈیموکریٹک صدراتی امیدوار بننے کی دوڑ میں آگے ہیں۔ امریکی ریاست نیو ہمپشائر میں ہونے والے ابتدائی انتخابات برنی سینڈرز نے جیت لیے ہیں۔

ان انتخابات میں سینیٹر برنی سینڈرز نے 26 فیصد ووٹ حاصل کر کے مقابلہ جیت لیا ہے ان کے قریب ترین رہنے والے، پیٹے نے 24 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ایمی نے 19 فیصد ووٹ حاصل کیے، سابق صدر جو بائیڈن کو صرف 8 فیصد ووٹ پڑے۔

سینیٹر برنی سینڈرز کا کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ فتح اصل میں ٹرمپ کے زوال کا آغاز ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے