امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ اچھا کررہے ہیں ، اور میرے اختیارات محدود کرکے  ایران کے سامنے کمزوری ظاہر نہ کی جائے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا ہے سینیٹ ان کے اختیارات ایران جنگ کے خلاف محدود کرنے کی قراداد منظور نہ کرے۔ اگر یہ قرارداد کی منظور ہوگئی تو ایران کو ایک ’’ بہت بُرا اشارہ‘‘ جائے گا اور وہ کسی استثنا کے بغیر اقدامات کرتا رہے گا۔

صدر ٹرمپ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں لکھا ہے،

ہمارے ملک کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے کہ امریکی سینیٹ ایران جنگ اختیارات سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ نہ دے۔ ہم ایران کے ساتھ بہت اچھا کررہے ہیں۔ یہ کمزوری دکھانے کا وقت نہیں ہے