857
تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ شہریار محسود افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ایک دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ شہریار محسود صوبہ کنڑ کے مرورہ ڈسٹرکٹ کے علاقے دڑاڑنگ میں سڑک کنارے ایک دھماکے میں مارا گیا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے سجنا گروپ کے ترجمان نے شہریار محسود کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ افغان حکام نے ابھی تک اس بارے میں تصدیق نہیں کی۔