تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ شہریار محسود افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ایک دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ  شہریار محسود صوبہ کنڑ کے مرورہ ڈسٹرکٹ کے علاقے دڑاڑنگ میں سڑک کنارے ایک دھماکے میں مارا گیا ہے۔  تحریک طالبان پاکستان کے سجنا گروپ کے ترجمان نے شہریار محسود کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ  افغان حکام نے ابھی تک اس بارے میں تصدیق نہیں کی۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے