اطلاعات یہ ہیں کہ ایک اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنے والا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور نوز شریف کے قریبی ساتھی خواجہ آصف پر آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ اس حوالے سے خواجہ آصف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) ان کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کے موجودہ سربراہ واجد ضیاء ہیں جن کی سربراہی میں جی آئی ٹی نے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کی تھی ۔
شفقنا کے زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان خواجہ آصف کو شدید نا پسند کرتے ہیں ۔ اسلام آباد میں موجود کچھ باخبر صحآفیوں کے مطابق خواجہ آصف کے گرد اسی لیے گھرا تنگ کیا جارہا ہے ۔ جب ایک ٹی وی پروگرام میں ان سے پوچھا گیا تو انھوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی وجہ سے پارٹی کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے ۔انھوں نے مزید کہا کہ مجھ پر غداری کا مقدمہ بنانے کی تیاری ہو رہی ہے ۔ان کو ایف آئی اے کی طرف سے اکثر سوالنامہ آتے رہتے ہیں ۔
ایک اور غدار مسلم لیگی ۔۔؟
793