اپنے متضاد اور مضحکہ خیز بیانات کے لیے مشہور وفاقی وزیر برائے منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایک مدرسے کے معلم نے طلبہ سے کہا کہ وہ منشیات استعمال کرے تاکہ ان کا حافظہ تیز ہو سکے ۔ شہریار اآفریدی کے اس بیان پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر نے یہ کہا تھا کہ عمران خان کی خواہش ہے منشیات ضائع نہ ہو اور اس کی ایک فیکٹری لگائی جائے ۔
وفاقی وزیر کے حالیہ بیان پر قومی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما نے کہا کہ وفاقی وزیر اس معلم کا نام بتائے جس نے یہ کہا ہے ۔
اللہ کو جان دینی ہے ، ویڈیو نہیں فوٹیج ، لشکر طیبہ اور اس طرح کے بے تحاشہ بیانات کی وجہ سے شہر یار آفریدی اکثر خبروں میں رہتے ہیں

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے