پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان میں ایک خاتون کا سوتیلا بھائی بھی شامل ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

حافظ آباد کے علاقہ گڑھی وہاب کی رہائشی خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ گھر میں بیٹھی تھی کہ تین ملزمان گھر میں داخل ہوگئے جن کے پاس اسلحہ تھا اور وہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ خاتون کے مطابق وہ بھاگ کر گھر سے باہر نکلی اور پولیس ہیلپ لائن پر کال کی۔ ملزمان کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ فوری طور پر فرار ہوگئے اور تھوڑز دیر بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں خواتین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس چلی گئی۔ پولیس کے جاتے ہی تینوں ملزمان رات 11 بجے دوبارہ دیواریں پھلانگ کر گھر میں گھس گئے اور اسلحہ تان کر دونوں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے