840
- عالمی مقابلہ کبڈی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کبڈی کا عالمی چیمپئین بن گیا۔
کبڈی ورلڈ کپ 2020 پاکستان منعقد کیا گیا ہے، جو 9 فروری سے 16 فروری تک جاری رہا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے 10 ٹیموں نے شرکت کی۔ میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں کھیلے گئے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں 5ویں مرتبہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
کبڈی ورلڈ کپ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ایمیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اے کے ایف آئی) کے مطابق کسی ٹیم کو پاکستان میں میچ کھیلنے کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ بھارت کی جانب سے پاکستان آنے والی بھارتی ٹیم بغیر اجازت لاہور آنے کے بعد تنازعے کا باعث بنی ہوئی ہے۔