وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ صحافی عزیزمیمن کے قتل کانوٹس لیں اور وفاقی ایجنسی عزیزمیمن کےقتل کیس کی تحقیقات کرے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھی صحافی عزیزمیمن کوقتل کردیا گیا، عزیز میمن  نے دھمکیوں سے متعلق ویڈیو بھی جاری کی تھی اور وہ اسلام آباد بھی آئے تھے اورپیپلزپارٹی کی دھمکیوں سےآگاہ کیا تھا۔ عزیز میمن نے قتل سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پر الزام عائد کیا تھا۔

یاد رہے نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کر دیا گیا تھا اور لاش نہر سے ملی، پولیس نے بتایا کہ پریس کلب محراب پور کے صدر عزیز میمن کی لاش نہر سے نکال کر متعلقہ اسپتال منتقل کردی گئی، عزیزمیمن کو کیبل کے تار سے گلا دبا کر قتل کرنے کا شبہ ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے