جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الجوف کے شہر المصلوب کے رہائشی علاقے پر بمباری کرکے کم سے کم چالیس عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

الجزیرہ کی خبر کے مطابق یمن کے صوبہ الجوف کے شمالی رہائشی علاقے میں سعودی اتحادی بمباری سے 40 عام شہری اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے صوبہ الجوف کے شہر المصلوب پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے یمن کے شہر المصلوب پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی جارح سعودی اتحاد کو ذلت آمیز شکست کا سامنا ہوتا ہے وہ امریکی ہتھیاروں کے ذریعے بزدلانہ طریقے سے عام شہریوں کا قتل عام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی نے جارح قوتوں کو شہریوں کا قتل عام کرنےکے لئے اور زیادہ گستاخ بنادیا ہے اور یہ جارح قوتیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے