امریکی فوڈ ایند ڈرگ اتھارٹی نے  سعودیہ عرب  سے درآمد کی جانے والی کھجوروں پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق سعودی عرب میں "نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس” نے اس پابندی سے انکار کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا ہے۔ امرریکی اتھارٹی کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ایک سعودی کمپنی کے کسی نمونے میں کیڑے مار دواؤں کے اثرات پائے گئے تھے، جس کی بنیاد پر  سعودی  کھجوروں کی در آمد پر پابندی لگائی گئی۔

تاہم سعودی مرکز نے اپنے دفاع میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ یہ واقعہ تازہ نہیں بلکہ 2009 کا ہے۔