حلب کے عوام سعد الله الجابری اسکوائر میں اکھٹا ہوئے اور دہشتگردوں کے چنگل سے حلب شہر کی مکمل آزادی کا جشن منایا۔
شام کے میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حلب شہر کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر اس شہر کے شمال اور مغربی شہروں کی آزادی کا جشن منایا تھا۔شام کی فوج نے اتوار کے روز حلب کے شمال میں واقع علاقے صالات اللیرمون کو جو دہشتگردوں کا آخری ٹھکانہ تھا آزاد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شام کے صدر بشار اسد نے کل رات حلب میں دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی شاندار کامیابیوں کی مناسبت سے ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے خطاب میں حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے پر شامی عوام کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دوہزار گیارہ میں امریکا، اسرائیل اور علاقے میں بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کے حمایت یافتہ مسلح دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر حملے سے پیدا ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں صیہونی حکومت کی سیکورٹی کو یقینی بنانا تھا لیکن شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی مدد سے شام میں داعش کی کمر توڑدی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا بھی تیزی کے ساتھ قلع قمع کیاجارہا ہے –