862
ایران نے امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں تحفظ ماحول کے لیے سرگرم دس افراد کو قید کی سزا سنا دی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ان میں ایک ایسا ایرانی شہری بھی شامل ہے جس کے پاس برطانوی اور امریکی شہریت بھی ہے۔ عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمعیلی کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان کے بقول دو افراد کو دس دس سال کی قید کی سزا دی گئی ہے۔ ان سے وہ رقم بھی واپس طلب کی گئی ہے، جو انہیں امریکی حکومت نے ایران کی جاسوسی کے لیے دی تھی۔
اسعمیلی نے مزید بتایا کہ اسی طرح دو افراد کو بالترتیب آٹھ آٹھ سال کی سزا ئے قید سنائی گئی ہے۔ ان تمام افراد کو 2018ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔