وزیر اعظم ہاوس کے عقب میں سائنس اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی، 250 پی ایچ ڈی اور 450 طلباء ماسٹر ڈگری کے طلباء کو اسکالر شپ پر باہر بھیجا جائے گا۔
سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ جب بھی قدرتی آفات آتی ہیں تو آرمی کو محاذ پر بھیج دیا جاتا ہے۔ کراچی میں زہریلی گیس کا مسئلہ ہوا تب بھی فوج کو بلایا گیا۔ چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ زہریلی گیس کی تحقیق کرنا سائنس دانوں کا کام تھا ۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اس مسئلے پر فوری کام کرنا چاہئیے تھا۔
وزارت سائنس کی جانب سے کمیٹی کو سائنس ٹیلنٹ فارمنگ اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ سائنس ٹیلنٹ فارمنگ اسکیم منصوبے میں صرف سرکاری اور دور دراز علاقعں کے طلباء کو تربیت دی جائے ۔ یقینی بنایا جائے کہ اس منصوبے میں پرائیویٹ سکولوں کو شامل نہ کیا جائے ۔ پرائیویٹ اسکولوں کو اور بہت مواقع اور مراعات حاصل ہیں ۔ پاکستان سائنس فاونڈیشن کا کام سائنس کا پالرائزیشن ہے۔ کیا سائنس فاونڈیشن سائنس کی ترقی کے لئے "میرے پاس تم ہو” جیسی ڈاکیو منٹری نہیں بنا سکتی بچوں کو سائنس کے لئے راغب کرنے کے لئے ڈاکیومنٹری ضروری ہے۔
کمیٹی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبوں بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم ہاوس کے عقب میں سائنس اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ نئی کی بجائے پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے ۔ پہلے سے موجود یونیورسٹیاں مالی خسارے کا شکار ہیں ۔ پہلے سے موجود سیٹ اپ کو مزید پائیدار کرنا زیادہ فائدہ مند ہو گا۔