804
ایرانی عوام کو انتخابات میں بھرپورحصہ لینا چاہیے، کیونکہ انتخابات ایران مخالف سازشوں کی شکست کاباعث بنیں گے، آیت اللہ علی خامنہ ای
ایران میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ملک بھر میں 55 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیاکے مطابق پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کیلئے 7 ہزار 150 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 5 کروڑ 80لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ایرانی عوام کو کہا ہے کہ انہیں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے ملک اور اسلامی نظام کی عزت کو تقویت ملے گی، یہ ایران مخالف سازشوں کی شکست کا سبب بنے گا۔ دوسری جانب ایرانی صدر کا بھی کہنا ہے کہ ملک کو مضبوط اور متحد کرنے کیلئے ایرانی عوام انتخابات میں حصہ لیں۔