ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت نے مفرورملزم سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد مظفرالاسلام کے اشتہار جاری کرنے اورشاہد خاقان عباسی کو ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 9 مارچ تک دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔
آج ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان، چیئرپرسن اوگراعظمیٰ عادل اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب پراسیکیوٹر نےملزمان پر فردِجرم عائد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام اس وقت کس ملک میں ہیں، کچھ پتہ نہیں، ملزم کے پتے پر وارنٹس بھی بھیجے گئے،عدالت چاہے تو مفرور ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرے یا دائمی وارنٹ جاری کرکے انہیں ٹرائل سے الگ کردے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد مفرورملزم شاہد الاسلام کا ٹرائل الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور شاہد خاقان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔