958
عراق میں 70 ہزار سال پرانا انسانی ڈھانچہ دریافت کیا گیا ہے۔
عراقی دارالحکومت بغداد کے 500 میل شمال میں واقع شنیدر نامی غار سے یہ ہزاروں سال پرانا انسانی ڈھانچہ دریافت ہوا ہے، جس کی کھوپڑی، سینہ اور دونوں ہاتھ درست حالت میں ہیں۔
ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ تقریباً 70 ہزار سال قدیم انسان ہے جس کی صنف کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس انسانی ڈھانچے کے منہ میں درمیانی عمر سے بالغ انسان کی عمر تک کے دانت موجود ہیں۔