907
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان میں دوسرے روز بھی پاک ایران بارڈر بند ہے اور اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس چیلنج ہے جس سےحکومت اور عوام دونوں کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان کے اقدامات جاری ہیں۔ تفتان اور گوادر سمیت 5 مقامات پر پاکستان اور ایران کے درمیان آمدورفت معطل ہے۔ امیگریشن گیٹ بند ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
پی ڈی ایم اے نے سرحدی علاقے میں 100 بستروں پر مشتمل میڈیکل کیمپ لگالیا جبکہ پاکستان ہاؤس میں موجود زائرین کی اسکریننگ جاری ہے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق ائیرپورٹس سمیت تمام ٹرازنٹ پوائٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری رہے گا۔