803
راولپنڈی میں تھانہ مورگاہ کی حدود میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے 2 موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ مورگاہ کے قریب ڈولفن اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت طارق عرف استاداور کابل لال عرف عابد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان راولپنڈی میں قتل و ڈکیتی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔