لیبیا کی نیشنل آرمی نے بتایا کہ اس کے فضائی دفاع نے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں فوجی ٹھکانوں پر ترکی کا ایک بڑا فضائی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

طرابلس میں قومی وفاقی حکومت کی مدد کے لیے موجود ترک فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے سے چھ مسلح ڈرون طیاروں کی مدد سے نیشنل آرمی کے مراکز پر بمباری کا منصوبہ بنایا تھا مگر اسے ناکام بنا دیا گیا۔

لیبی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اپریل سے دارالحکومت طرابلس قومی وفاق حکومت سے واپسی کے لیے جاری آپریشن کے دوران ترکی کا لیبی فوج پر اب تک کا یہ سب سے بڑا حملہ تھا مگر سے ناکام بنا دیا گیا۔

 واضح رہے کہ لیبی فوج نے منگل اور بدھ کے ایام میں ترکی کے دور ڈرون طیاروں کو فائرنگ کر کے مار گرایا تھا۔