پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ذمہ داران کا کہنا ہے کہ صرف اسکول بند کرنے سے کیا فرق پڑے گا جبکہ ایک بڑی تعداد میں لوگ پی ایس ایل کے میچ دیکھنے جا رہے ہیں اور شادی بیاہ کی تقاریب میں بچے شرکت کر رہے ہیں
۔پاکستان پرائیوٹ اسکولز کا ہنگامی اجلاس چیئرمین پرویز ہارون کی زیر صدارت ہوا جس میں عالم شیر اعوان، عبدالرحمٰن، عابد حسین، مزمل شاہ، شکیل احمد، ساجد حسین، محمد عارفین، مغفور نجیب اور شہر بھر سے تنظیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ اسکول بند کرنے کی خبر کے بعد شہر بھر میں ایک خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعی اتنی خطرناک صورتحال ہے تو شاپنگ مالز اور تمام تفریحی مقامات کو بھی بند کیا جائے اور صوبے بھر میں کرفیو لگا کر ہی 14 دن کا قرنطیہ کا وقت مکمل کیا جاسکتا ہے۔