816
شفقنا اردو: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ کی عدالت میں کل سے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سماعت شروع ہوگی
پاکستان کی سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے روکنے کے لیے وفاقی حکومت کی استدعا کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ ہائی کورٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف 10 مارچ سے سماعت شروع کریں گے۔
یہ اپیلیں صوبہ خیبر پختونخوا میں فوج کے زیر انتظام حراستی مراکز میں موجود 200 کے قریب ملزمان نے دائر کر رکھی ہیں۔