911
صوبہ قم میں شعبہ زائرین کے انچارج یونس عالی پور نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر ، مسجد جمکران اور دیگر امامزادوں کے مزارات کو عارضی طور پر بند کردیا جائےگا۔
عالی پور نے کہا یہ حکم نامہ وزیرداخلہ کی طرف سے جاری کیا گيا ہے جس پر بہت جلد عمل در آمد کیا جائےگا۔