763
شفقنا اردو: وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے نمائندوں نے خبردار کیا ہے اگلے چند دن میں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہو جائے گا ۔حکومت وائرس سے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے ۔
اپنی مشترکہ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کے سب سے بڑے پمز ہسپتال میں کرونا آئیسولیشن وارڈ صرف دس بیڈ اور دو وینٹیلیٹر پر مشتمل ہے ۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو ہسپتال مل کر بھی یہ بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے ۔
جڑواں شہروں میں نقل و حمل پر پابندی عائد کی جائے اور شہر کو لاک ڈاون کیا جائے ۔