شفقنا اردو: کرونا وائرس کے درپیش خدشات اور حکومتی نا اہلی سے عاجز ملکی سلامتی کے زمہ دار بعض لوگوں نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے وطن واپسی کی درخواست کی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ٌپنجاب کے صدر نے ملک کے بہترین مفاد میں درخواست قبول کر لی ہے اور ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پہلی دستیاب پرواز سے سابق وزیراعلی پنجاب پاکستان پہنچ جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب کو درپیش قومی بحران سے نپٹنے کیلئے مشاورت اور حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے بلایا گیا ہے ۔

زرائع کا یہ کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کی وطن واپسی کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی اور نئی حکومت تشکیل پائے گی ۔ اس وقت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کو جو خطرات درپیش ہیں اس ماحول میں حکومت کی تبدیلی شرمناک ہو گی ۔ سابق وزیراعلی کی وطن واپسی کا مقصد قومی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ وائرس سے تحفظ کیلئے حکمت عملی کی تشکیل ہے اور معاملات پر وائرس پر کنٹرول کے بعد نا اہل حکومت سے نجات بھی حاصل کر لی جائے گی ۔ اس وقت اصل مسلہ کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے قومی حکمت عملی کی تشکیل ہے ۔۔

بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے بعض افسران اور شہباز شریف کے درمیان رابطوں کی خبر ملنے پر بین القوامی پروازوں پر پابندی لگائی ہے تاہم اگر شہباز شریف کو وطن واپس انے کی درخواست کرنے والے سنجیدہ ہوئے تو وہ کوئی بندوبست کر لیں گے ۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے