خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کرونا وائرس کو پروپیگنڈہ قرار دے کر لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے خلاف اکسانے پر دو مولویوں اور اسٹوڈیو کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔
دو دن سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دو مولویوں نے پشتو میں نظم گاتے ہوئے کرونا وائرس کو پروپیگنڈہ جھوٹ قرار دے کر لوگوں کو اکسایا گیا کہ سماجی فاصلہ اختیار نہ کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل نہ کریں۔
ویڈیو میں کرونا وائرس کو مسلمانوں کی مساجد اور مدارس کے خلاف سازش اور دجال قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھوکے سے کعبے کو بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا گیا کہ معمول کے مطابق زندگی گزاریں، کرونا وائرس کچھ بھی نہیں ہے۔ کسی کے دھوکے میں نہ آئیں۔
ضلعی انتظامیہ نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان میں اسٹوڈیو کے مالک سجاد اور نظم گانے والے مولوی عبدالجلیل اور مولوی بلال شامل ہیں۔