شفقنا اردو: پاکستانی طلبہ نے کورونا وائرس کی تژخیص کرنے کو آسان بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ صوابی میں زیر تعلیم مکینکل انجینئر محمد علیم اور ان کے ساتھی کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم راہول راج نے ایک آلہ بنایا جو 20 سیکینڈ میں کورونا وائرس کی تشخیص کر لیتا ہے۔

طلبہ نے کوروناوائرس کی جلد تشخیص کے لیے سسٹم ڈیٹیکٹر بنایاہےجو پھیپھڑوں کے کمپیوٹڈ ٹومو گرافی، سی ٹی اسکین سے وائرس کو شناخت کرلےگا۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہاہے اس لیے انہوں نے وائرس کی تشخیص کے لیے درکار کِٹس کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹول تیار کیا ہے۔

محمد علیم کا دعویٰ ہے کہ ان کے بنائےگئے ماڈل کے ذریعے پھیپھڑوں کے سی ٹی اسکین کرکے کوروناوائرس کی موجودگی کی 92 فیصد تک درست تصدیق ہوسکتی ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ اس آلہ کے استعمال سے کورونا کی تشخیص کا عمل صرف 10سے20 سیکنڈز میں مکمل ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عام طور پر لیبارٹری سےکورونا وائرس کی تشخیص میں کم از کم 24 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے