شفقنا اردو: اسلام آباد میں وزیراعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ کے قریب دو گروپوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے پر پولیس نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

فائرنگ کا واقعہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ سے چند کلو میٹر دور پیش آیا۔

بنی گالہ میں ایک پہاڑی پر قبضے کیلئے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور 10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

فراز محمود ولد سخی محمد کی مدعیت میں طالب عباسی اور اس کے 11 ساتھیوں کےخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ زمین 20 سال سے ان کی ملکیت ہے۔ مخالفین نے اسلحے کے زور پر قبضے کی کوشش کی۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے