پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1063 ہوگئی ہے جس میں سے 8 مریض جاں بحق جب کہ 21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1063 ہوگئی۔ سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117، گلگت بلتستان میں 81، خیبر پختونخوا میں 80 جب کہ اسلام آباد میں 20 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔

راولپنڈی ایم ایچ اسپتال میں خاتون کیپٹن(ر) شاہدہ کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئیں جو 21 مارچ سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں، خاتون برطانیہ سے پاکستان آئی تھیں جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 91 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، 5 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 19 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے