ایران میں مقیم پاکستانی سٹوڈنٹس نے مخیرین کی مدد سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے طلبا کے درمیان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے فری میڈیسن تقسیم کردیا

آوای پاکستان کے سیکرٹری جنرل شجاعت جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سے ہی مختلف پہلوؤں کے ذریعے لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف عمل تھے لیکن طلباء کی مختلف مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظم اور موثر طریقے سے طلباء کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وجہ  مخیرین کے ذریعے میڈیسن کی جمع آوری کے سلسلے کو آگے بڑھایا الحمداللہ لوگوں نے استقبال  کیا اور 650 سے زیادہ میڈیسن پیک 20 میلین تومان کی لاگت سے غیر ایرانی طلباء تقسیم کئے گئے

انہوں نے مزید کہا :میڈیسن پیک کی پیکنگ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ پاکستانی طلباء کی شراکت سے وجود میں آئی اور یہ میڈیسن پیک متعلقہ نام لکھوانے والوں تک پہنچایا گیا ہے

وائس آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی مزید روک تھام کیلئے ماسک وغیرہ کی مزید بہت زیادہ ضرورت ہے ہم  محدود وسائل ہونے کی وجہ سے کچھ ہی چیزیں ضرورت مندوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہر مکمل طور پر محفوظ اور صحت و سلامت ہیں اور پاکستانی کمیونٹی مختلف میدانوں میں کرونا انسداد مہم میں ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جعفری نے کہا ہم نے اس مدد رسانی کے ساتھ وائس آف پاکستان میں طلباء اور انکی فیملی کے درمیان صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا کے مقابلہ حفظ کا آغاز کر دیا ہے اور نام لکھوانے کا سلسلہ جاری ہے۔

آخر میں جعفری نے اس اعلان کے ساتھ کہ یہ خدا پسندانہ کام اگر چہ طلباء پاکستان مقیم قم کی جانب سے جاری ہے اور ہم دوسرے میدانوں کی طرح اس بحران پر قابو پانے کیلئے ایرانی غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے