شفقنا اردو: براعظم افریقہ کے مشرق میں واقع ملک جمہوریہ مڈگاسکر نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک نہ لگانے والے شہریوں سے سزا کے طور پر فٹ پاتھ صاف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک کے صدر آندرے راجولینا نے دارالحکومت انتاناناریوو اور دیگر دو شہروں ویانارانستوا اور تواماسینا میں لوگوں کو پابند کیا ہے کہ وہ باہر نکلتے ہوئے چہروں پر ماسک لگائیں۔

حکام کے مطابق یہ حکمنانہ 20 اپریل سے نافذ العمل ہے۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جو لوگ ماسک کے بغیر گھروں سے نکلیں گے انہیں شہری خدمات کی انجام دہی کی سزا ملے گی۔

انسدادِ کرونا آپریشن کے سربراہ جنرل ایلک آندریاکیا نے سرکاری ٹی وی پر بتایا کہ سڑکوں پر 70 فی صد لوگ مذکورہ قاعدے کی پاسداری کر رہے ہیں کیوں کہ انہیں ڈر ہے کہ دوسری صورت میں وہ فٹ پاتھ کی صفائی پر مجبور ہو جائیں گے۔

پولیس کے نائب سربراہ نے بتایا کہ دارالحکومت انتاناناریوو اور ویانارانستوا شہر میں پیر کو 500 کے قریب افراد کو مذکورہ سزا ملی ہے۔

مڈگاسکر میں اب تک کرونا وائرس کے 128 کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 75 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ابھی تک ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے