Top Posts
پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی
مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا...
وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ...
مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘
معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ...
ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب:...
مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟
کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ...
ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو نیوز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

محسن نقوی: محبت اور امن کا سفیر

by TAK 12:30 | جمعہ مئی 8، 2020
12:30 | جمعہ مئی 8، 2020 180 views

شفقنا اردو: سید محسن نقوی کو اگر وطن عزیز کے ادبی حلقوں میں ڈیرہ غازی خان کی پہچان اور شناخت کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ محسن محض ایک شاعر نہیں بلکہ ایک طاقتور وتوانا آواز ہے ایک ایسی آواز جس نے مظلومو ں کی حمایت میں ظالموں کو سرعام اور ہر سطح پر للکارا۔ ببانگ دہل ظلم وجبر کے خلاف لکھا۔ محسن نقوی کا شعری سفر ایک شعوری انداز میں منزل کی طرف گامزن رہا۔ بند قبا سے لے کر فرات فکر تک کے فکری سفر میں محسن نے زندگی کو بہت قریب سے پرکھا، دیکھا اور باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور اپنے اس تجربے کو شاعری کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا۔

ایک انٹر ویو میں اپنی پیدائش سے متعلق سید محسن نقوی کچھ یوں بیان کرتے ہیں ”ڈیرہ غازی خان کی پسماندہ سرزمین، چھوٹا سا شہر، شہر کا ایک چھوٹا سا بلاک یا محلہ جسے بلاک نمبر 45 یا محلہ سادات کہتے ہیں اس محلے کی ایک چھوٹی سی گلی اور اس گلی میں ایک نیم تاریک مکان جہاں 5 مئی 1947 کی صبح کی پہلی کرن کے ساتھ دنیا کے بے شمار جانداروں میں ایک اور معمولی سی جان کا اضافہ ہوا۔ چھوٹا سا گھر تھا حسب روایت خوشی منائی گئی دو چار لمحوں کی، مبارک باد اور پھر سناٹا۔

بچے کا نام گھروالوں نے غلام عباس رکھا جو آٹھویں جماعت پاس کرتے ہی غلام عباس محسن نقوی بن گیا۔ محسن نقوی نے پرائمری تعلیم اپنے محلے کے ساتھ ہی ایک پرائمری سکول نمبر 6 میں حاصل کی، میٹرک ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 سے فسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔ ایف اے اور بی اے گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازی خان سے کیا اور ایم اے گورنمنٹ کالج بوس روڈ ملتان سے 1970 میں پاس کیا۔ نامور شاعر پروفیسر اسلم انصاری ان کے استاد تھے۔

اس عرصہ میں ایوب خان کی آمریت کے خلاف نظم لکھنے کے جرم میں مقدمات میں ملوث بھی ہوئے۔ ڈیرہ غازی خان کے کالج کے مجلہ“ الغازی ”کے دو مرتبہ مدیر بھی رہے۔ ملتان میں ایم اے کے دوران ملتان کالج کے رسالہ نخلستان کے ایڈیٹر بھی رہے۔ امروز ملتان میں مسعود اشعر کے زمانے میں کام بھی کیا۔ محسن ان کا تخلص تھا جبکہ لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ تاہم ادب کی دنیا میں انہوں نے محسن نقوی کے نام سے شہر ت پائی اور یہی نام زبان زد عام ہوا۔

پہلا شعر آٹھویں جماعت میں کہا۔ شاعری کی طرف رحجان سے متعلق ایک بار محسن نقوی نے جواب دیا کہ“ طبیعت بچپن سے ہی شاعرانہ تھی۔ آپ سے ایک بھید کہیں کہ چاندنی ہماری کمزوری ہے اور جب سے ہوش سنبھالا ہے ہر چاند کی چودہویں کو بھی نہیں سوئے۔ خدا جانے کیا وجہ ہے؟ عجیب وغریب کیفیت ہوتی ہے۔ ”گھر رہیں تو ویرانی دل کو کھانے کو آوئے“ والا معاملہ ہوتا ہے، چاندنی، سگریٹ کا دھواں اور آوارگی ہماری تین شدید کمزوریاں ہیں جواب تک پوری تابندگی سے جاری ہیں۔

سفر، سگریٹ اور چاندنی، تینوں بے وجہ ذہن کو الجھا کر رکھ دیتے ہیں اور ہماری شاعری ان کے بغیر سانس لینا بھی گوارا نہیں کرتی ”۔ انہی قلبی کیفیات میں 1969 ء میں محسن نقوی کا پہلا مجموعہ کلا م بند ِ قبا منظر عام پر آیا اور اس وقت کے شعراء میں محسن نے اس کلام کی بدولت اپنی بھرپور موجودگی کا احساس دلایا۔ محسن نقوی کو شاعر آلِ محمد ﷺ بھی کہا جانے لگا۔ محسن لاہور منتقل ہوئے اور لاہور کی ادبی محفلوں میں انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی اور اس دوران 1978 ء میں محسن نقوی کی دوسری کتاب برگِ صحرا اس کے بعد 1985 ء میں ریزہ حرف، 1990 ء میں عذابِ دیداور اس کے دوسال بعد 1992 ء میں طلوع اشک، 1994 ء میں رختِ شب، 1996 ء میں خیمہ جاں اور اس کے بعد موجِ ادراک اور فرات ِ فکر محسن نقوی کے فکری اور علمی اثاثہ کے طورپر آج بھی تشنگان علم کے لیے زادِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ردائے خواب کے دیباچے میں محسن نقوی نے اپنی شاعری کا مرکز محبت اور امن کو قرار دیا۔ کیونکہ بقول محسن نقوی کے“ زندگی اتنی مختصر ہے کہ اس میں جی بھر کے محبت کرنے کی بھی مہلت نہیں ملتی خداجانے لوگ نفرت کے لئے وقت کہاں سے بچا لیتے ہیں ”۔ محسن نقوی نے محض اردو میں ہی اشعار نہیں کہے بلکہ محسن نقوی کا سرائیکی میں بھی بہت سا کلام موجود ہے اور محسن نقوی نے سرائیکی شاعری میں ڈیرہ غازی خان کے شفقت کاظمی سے رہنمائی لی۔

ڈیرہ غازی خان بلاک 46 کے رہائشی شفقت کاظمی کی ایک مدت تلک مولانا حسرت موہانی سے شاگرد بننے کے لیے خط وکتابت رہی اور اس دوران شفقت کاظمی نے ایک کتاب داغ حسرت لکھ کر بطور تحفہ مولانا حسرت موہانی کو بھیجی جس کے بعد مولانا حسرت موہانی نے شفقت کاظمی کو اپنا شاگر د تسلیم کرلیا۔ شفقت کاظمی اردو اور سرائیکی کے قادرالکلام شاعر تھے اور محسن نقوی بھی شفقت کاظمی سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتے تھے۔ محسن نے سرائیکی کی کافی اصناف میں طبع آزمائی کی۔

محسن نقوی جب بھی ڈیرہ غازی خان آتے ان کی اردو کے شعرا کے علاوہ سرائیکی شعراء کے ساتھ ملاقاتیں اور محفلیں عروج پر ہوتیں۔ محسن نقوی کی سرائیکی میں آزاد نظم“ ہن کیا تھیسی؟ ”نے سرائیکی شاعری کے ادبی حلقوں میں کافی شہرت پائی۔ اس نظم سے محسن نقوی کی سرائیکی وسیب سے متعلق معلومات اور آشنائی کا اندازہ ہوتا ہے۔ بکروال ایک ایسا لفظ ہے جس کے معنی ومفہوم سرائیکی زبان سے گہری واقفیت رکھنے والے کے سوا کوئی نہیں جان سکتا۔

بکروال شمال مغربی کونے سے نکلنے والا وہ بادل ہوتا ہے جس کی رنگ بالکل سیاہ ہوتا ہے اور یہ بادل جب نمودار ہوتا ہے تو برستا ضرور ہے اور موسلا دھار بارش ہوتی ہے۔ اسی نظم میں محسن نقوی نے سرائیکی کا لفظ “واچھڑ” استعمال کیا ہے جس کے معنی موسلادھار بارش کے ہیں اور یہ لفظ اس وقت متروک ہوچکا ہے۔ صرف اردو ہی نہیں سرائیکی کے الفاظ بھی محسن کی سرائیکی شاعری میں اپنی خوبصورتی، موقع محل، معنویت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

محسن نقوی کی شہرت کا یہ بھی ہے کہ محسن نے کربلا کو اپنا موضوع سخن بنایا اور شاعر اہلبیت کے نام سے بھی شہرت پائی۔ خانوادہ نبوت سے محسن کی محبت نے جنون کی شکل اختیار کرلی اور واقعات کربلا اور ذکر اہلبیت نے محسن کی شاعری کو عظمتوں سے ہمکنار کردیا۔ محسن کے سرائیکی کلام میں بھی اہل بیت سے محبت کی خوشبو کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔ اہل بیت کی محبت اور غلامی کے طفیل روز محشر بخشش کے لیے پر امید محسن نقوی کا یہ انداز بھی ایسا ہے جیسے موتی لڑی میں پروئے ہوئے ہوں۔

سرائیکی غزل میں بھی محسن نے زندگی کی تلخیوں کو بہت ہی شاندار اور خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔ اور سرائیکی وسیب کے ہرممکنہ استعارے اور کیفیت کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں محسن نقوی کامیاب بھی رہا ہے۔ محسن کی سرائیکی شاعری کو پڑھ کر جدید اور قدیم کا ایک حسین امتزاج محسوس ہوتا ہے۔ رات کی غربت کا ذکر کرتے ہوئے ”ہنج دی زکواۃ“ دینے کا مشورہ محسن نقوی جیسا شاعر ہی دے سکتا ہے۔ محسن نقوی صرف اردو شاعری کا ہی بڑا نام نہیں ہے اگر محسن نقوی کے سرائیکی کلام کو جمع کیا جائے تو یہ سرائیکی ادب اور سرائیکی زبان کی ایک بہت بڑی خدمت ہوگی اورمحسن نقوی کا کلام سرائیکی ادب میں ایک بہترین اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی محفل شعروسخن کا یہ عظیم نام 15 جنوری 1996 کو محبت، امن کا شاعردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں دنیا ے فانی سے کوچ کرگیا۔ محسن نقوی آج ہم میں موجود نہیں ہے مگر ان کی شاعری آج بھی زبان زد عام ہے

ہماری لاش پہ ڈھونڈو نہ انگلیوں کے نشاں
ہمیں خبر ہے عزیزو یہ کام کس کا ہے

ڈیرہ غازی خانرختِ شبسید محسن نقویطلوع اشک
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
پاکستان فضائیہ کے پہلے نامزد ہندو پائلٹ راہول دیو کون ہیں؟
اگلی پوسٹ
’’آئی پی پیز سکینڈل میں ملوث جہانگیر ترین سمیت تمام شخصیات کو کلین چٹ دے دی جائے گی‘‘

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

پاکستان: بارش اور سیلاب نے تمام صوبوں میں...

11:27 | منگل اگست 23، 2022

بلوچستان میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی،...

06:54 | پیر اگست 15، 2022

وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر سیلابی صورتحال...

09:48 | جمعہ اگست 5، 2022

سیلاب، مٹیالے پانی میں تیرتی لاشیں اور ہمارے...

07:20 | ہفتہ جولائی 30، 2022

سپریم کورٹ کا فیصلہ سن کر دکھ ہوا...

05:11 | جمعہ جولائی 15، 2022

ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹرالر کے...

14:42 | پیر جولائی 19، 2021

پولیس نے خدا بخش لوند گینگ سے اہلکاروں...

18:13 | جمعرات جون 3، 2021

وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم کردیا،...

13:26 | ہفتہ فروری 6، 2021

ڈی جی خان: سی ٹی ڈی سے مقابلے...

11:09 | ہفتہ نومبر 7، 2020

ڈیرہ غازی خان میں پولیو وائرس کا چوتھا...

09:39 | منگل اکتوبر 6، 2020

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

تازہ ترین

  • پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی

  • مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا مصر میگا پراجیکٹس کی رفتارکو سست کر دے گا؟ شفقنا بین الاقوامی

  • وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ میں صحت مند ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں

  • مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘

  • معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ دیش آئی ایم ایف سے مدد مانگنے پر کیوں مجبور ہوا؟

  • ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب: ’عوامی عہدہ چھوڑنے کے بعد ایسی درخواست دائر نہیں ہوسکتی‘

  • مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟

  • کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ کے لئے تیار ہے؟

  • ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘

  • سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

  • آئی سی سی رینکنگ: بابر کا ون ڈے میں پہلا اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا نمبر

  • اینکر عمران ریاض لاہور سے گرفتار

  • فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

  • سانحہ پشاور: خودکش حملہ آور کی حملے سے پہلے کی تصاویر سامنے آگئیں

  • پشاور خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ نکالا، دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے: آئی جی کے پی

  • پشاور حملہ: خودکش بمبار پولیس لائن میں داخل کیسے ہوا؟ تفتیش کاروں کو درپیش بڑا سوال

  • مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

  • ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز

  • پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ

  • واہ رے تجربہ کارو!

مقبول ترین

  • گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی انا قربان کرنا ہوگی: چوہدری شجاعت حسین کی شفقنا سے خصوصی گفتگو

  • نسل کشی کی اصطلاح پر فرانس کادوہر امعیار: شفقنا خصوصی

  • روس ۔یوکرین جنگ پر ہندوستانی موقف کی تفہیم: شفقنا بین الاقوامی

  • خط کا قصہ کیسے نمٹے گا؟

  • پاکستان کا معاشی بحران، وجوہات اور مستقبل ۔۔۔۔۔۔۔۔

  • مگرمچھ کے آنسو اور بے بس وزیر اعظم

  • ایک منصفانہ جنگ بندی یامحض جنگ بندی ؟ شفقنا خصوصی

  • اعلٰی عدلیہ میں بحران کیا رنگ لائے گا؟ شفقنا تجزیہ

  • الزامات، بیانات، عدم استحکام، افواہیں۔ آخر مقصد کیا ہے؟

  • حکومت ڈٹ کر کریں گے اور مدت پوری کریں گے: مولانا فضل الرحمان کی شفقنا نیوز سے خصوصی گفتگو

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ