وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد 3 کلوگرام گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔ جس کی اوسط قیمت تقریباً 120 روپے بنتی ہے، جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے تین کلوگرام چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں گے، جو کہ اوسط قیمت تقریباً 450 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتیٰ کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔ زکوٰۃ فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے، جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کیلئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو، جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر کا خرچہ پورا کرسکے، جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے، نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں، جو زکوٰۃ کے مستحق ہیں

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے