شفقنا اردو: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے رکن اور پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ نے ٹویٹ کرتے ہوئے علی وزیر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی۔

محسن داوڑ نے لکھا کہ پی ٹی ایم کے رہنما اور ہمارے دوست علی وزیر میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ ضروری احتیاطیں اختیار کر رہے ہیں اوراب تک انکی طبعیت ٹھیک ہے۔ ہم سب سے انکو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری وبا کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے تھے۔ گذشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک ٹویٹ سامنے آیا تھا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کئی اراکین اسمبلی کا کرونا ٹیسٹ مثبت ہے،اس صورتحال کے بعد وہ اسمبلی کے جلاس میں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے آن لائن اجلاس کی بجائے عام اجلاس بلانے کا فیصلہ اپوزیشن کے دباؤ میں کیا گیا۔ اور یہ غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے جس سے تمام سیاسی قیادت کی جان خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔
اب

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے