شفقنا اردو: بہاولپور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 فرار ہو گئے ہیں۔

مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم کے ناموں سے کی گئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا ہے۔

ملزمان سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گرد بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے