شفقنا اردو:‌پیر کو سحری کے اوقات میں آسمان پر پراسرار ستاروں کی حرکت ہوئی جب کہ شہری ستاروں کو حرکت کرتے دیکھ کر پریشان ہو گئے۔

پیر کو شب سحری کے وقت نواب شاہ شہر میں آسمان پر ستاروں کی لمبی قطار دیکھی گئی جو کہ شمال سے جنوب کی جانب حرکت کرتے ہوئے دکھائی دی، آسمان پر ستاروں کو حرکت کرتے دیکھ کر نواب شاہ کے شہری حیرت زدہ رہ گئے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے پراسرار ستاروں کی حرکت کے متعلق پوچھتے رہے۔

اس سلسلے میں مختلف چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کسی کا کہنا تھا کہ مصنوعی سیارے ہیں جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ادارے نے کوئی تجربہ کیا ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے