شفقنا اردو: مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ یہ بات بلکل درست ہے کہ عید 24 تاریخ بروز اتوار کو ہو گی، میں پوری قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ عید 24 تاریخ بروز اتوار کو ہو گی۔ کیوں کہ میں دو دن سے جب صبح کی نماز پڑھتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ چاند کی کیفیت کیا ہے۔ کل بھی مجھے چاند نظر نہیں آیا، آج صبح بھی چاند نظر نہیں آیا۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہفتے کے دن چاند کو باآسانی پاکستان میں دیکھ سکیں گے۔

مفتی عبدالقوی نے مزید کہا کہ تین دن چاند چھپنے کے بعد چوتھے دن لازمی نظر آتا ہے۔ یہی عقل ہے اور یہی حکمت ہے۔

مفتی عبدالقوی نے فواد چوہدری کے انداز کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔ ہماری رویت ہلال کمیٹی اس لیے بیٹھتی ہے تاکہ وہ شہادتیں وصول کرے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بالکل ٹھیک کہ رہے ہیں کہ ملک بھر میں 24 تاریخ کو عید منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی سے قبل وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ملک بھر میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی، تاہم رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں جب کہ ملک بھر میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے، کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا اور بتاؤں گا کہ عید 24 مئی کو کیوں کر بنتی ہے جب کہ یہ بھی بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی کیوں پیر کی عید کرنا چاہتے ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے