891
شفقنا اردو: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے گھر کرونا پہنچ گیا
ظفر مرزا کے پی آر او، ڈرائیور اور اہلیہ کا بھی کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،لیکن ظفر مرزا نے ابھی تک کرونا کا ٹیسٹ نہیں کروایا، انہیں کرونا کا ٹیسٹ کروانا چاہئے تا کہ معلوم ہو کہ انہیں بھی کرونا ہوا ہے یا نہیں۔
کرونا ایس او پیز کے تحت ضروری ہے کہ ظفر مرزا کو کرونا کا ٹیسٹ کروانا چاہئے ،ذرائع کے مطابق ظفر مرزا کہتے ہین کہ مجھے پتہ ہے کہ میں کرونا پازیٹو ہوں لیکن میں ٹیسٹ نہیں کروا رہا
دوسری جانب پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، ایک روز میں کرونا سے 97 اموات ہوئی ہین، مریضوں میں بھی بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اراکین اسمبلی بھی بڑی تعداد میں کرونا کا شکار ہو رہے ہیں