945
شفقنا اردو: حضرت ام فضل ؓ سے راویت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ الہ وسلم ایک شخص کی عیادت کو گئے تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ الہ وسلم سے اپنی بیماری کی شکایت کی اور مرنے کی خواہش ظاہر کی۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ الہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ موت کی تمنا کبھی نہ کرو اگر تم زندگی میں اچھے اعمال کیے ہیں تو جب تک تم زندہ ہو تمہارے نامہ اعمال میںنیک اعمال کااضافہ ہوتا رہے گا اور اگر تم گناہ گار شخص ہو تو اللہ تعالی نے تمہیں وقت دیا ہے کہ اپنے گناہوں کی توبہ کر لو۔ اس لیے کبھی بھی موت کی تمنا نہ کرو۔