معروف بزرگ عالم ِدین اور ذاکر اہلبیت علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ کراچی میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ سے قبل علامہ طالب جوہری کی میت انچولی میں مسجد خیرالعمل میں لائی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ علامہ طالب جوہری کے شاگرد مولانا مصطفیٰ وکیل کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔

ان کی تدفین نیو رضویہ سوسائٹی میں مدرسے میں ہو گی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ علامہ طالب جوہری گذشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے