1.2K
مغل بادشاہ جس راستے سے بھی گزرے اور جہاں جہاں ٹھہرے وہاں اپنے نقش ثابت کرتے چلے گئے خاص کر فن تعمیر میں مغلوں نے اپنے انداز کے ساتھ ساتھ کئی مقامی رنگ کی خوبصورتی سے ایسی آمیزش کی کہ اس کے امتزاج سے تاج محل، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مقبرہ جہانگیر، شالیمار باغ، لال قلعہ اور ہرن مینار جیسے کئی نادر شاہکار وجود میں آئے.
ہرن مینار جو پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی یکتا مثال ہے۔ انگریز سیاحوں نے ہرن مینار کی دل کھول کر تعریف کی اور اسے انسان اور جانور کی دوستی و محبت کا لازوال نمونہ قرار دیا۔
ہرن مینار صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ سابقہ جہانگیر پورہ میں واقع ہے۔ تاریخی شہر شیخوپورہ کی بنیاد عظیم مغل شہنشاہ نورالدین محمد جہانگیر نے رکھی تھی.